پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کا اجلاس
Posted on September 1, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب لیبر ونگ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی صدر لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف محمد زبیر خان تھے، جبکہ مہمان گرامی میں صدر پنجاب لیبر ونگ غلام حسین ملک، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب قاضی دوست محمد، صدر سینٹرل پنجاب لیبر ونگ رانا سلیم نیاز، ڈاکٹر جمشید گوجرانوالہ تھے۔
اجلاس میں تحصیل گجرات لیبر ونگ کے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض طیبہ فاروق قریشی نائب صدر سینٹرل پنجاب تھیں، مہمانوں کا محترمہ نجمہ بلقیس نائب صدر پنجاب لیبر ونگ ، چوہدری محمد الیاس صدر تحریک انصاف ضلع گجرات، فنافس سیکرٹری مہر امتیاز احمد، نائب صدر تحریک انصاف ضلع گجرات مرزا عثمان اقبال، راحیلہ کوثر سیکرٹری وومن ضلع گجرات، نورین اشفاق نائب صدر خواتین ضلع گجرات، جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین ایڈوکیٹ، محمد رمضان کالس صدر لیبر ونگ ضلع گجرات، چوہدری محمد افضال چیچی نائب صدر لیبر ونگ ضلع گجرات، ڈاکٹر سلطان احمد رابطہ سیکرٹری لیبر ونگ ضلع گجرات، ملک عبدالستار سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف ضلع گجرات نے شاندار استقبال کیا۔
اجلاس میں مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ محمد زبیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے عظیم قائد عمران خان کے وژن کو پورے پاکستان میں پھیلانے کے لئے کراچی سے آغاز شروع کرکے پورے پاکستان میں لیکر جا رہا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ آپ بھی اس مشن میں میرا بھر پور ساتھ دیں گے، اس موقع پر غلام حسین ملک صدر پنجاب لیبر ونگ نے کہا کہ ضلع گجرات سے خواتین کے اتنے بڑے اکٹھ کو دیکھ کر محسوس کر رہا ہوں کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں، آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ لیبر ونگ میں خواتین بھی بھر پور شامل ہورہی ہیں، اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب لیبر ونگ قاضی دوست محمد نے کہا کہ لیبر ونگ کی بھرپور ورکنگ کی وجہ سے عظیم لیڈر عمران خان NA 56 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوے، صدر سینٹرل پنجاب لیبر ونگ رانا سلیم نیاز نے کہا کہ 8 ستمبر کو ایوان اقبال لاہور میںپاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کنوینشن منعقد ہو رہا ہے۔
جس میں عظیم قائد کے علاوہ مرکزی قائدین اور لیبر ونگ کے تمام اضلاع سے عہدیدار شرکت کر رہے ہیں، جس میں گجرات لیبر ونگ کے تمام عہدیداران و کارکنان بھر پور شرکت کریں، الحاج محمد افضل گوندل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میں لیبر ونگ کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کم عرصہ میں تنظیم سازی کو مکمل کیا اور گجرات اور دوسرے علاقوں میں بھی لیبر ونگ تحریک انصاف کی پہچان کرائی، ضلعی رہنما چوہدری آصف حسین سلیمی نے کہا کہ لیبر ونگ نے ضلع بھر میں اپنی ورکنگ کر کے اپنی پہچان کرائی اور تحریک انصاف تحصیل گجرات لیبر ونگ کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا جن کو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
جن میں مرزا فاروق سینئر نائب صدر لیبر ونگ تحصیل گجرات، مہر محمد منیرنائب صدر لیبر ونگ تحصیل گجرات،جنرل سیکرٹری لیبر ونگ تحصیل گجرات محمد الطاف شامل ہیں اجلاس میں لیبر ونگ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی جن میںخاور شہزاد جوائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ ضلع گجرات، سونیا بٹ، فاخرہ سلطانہ، ندیم اختر، سنبل فاروق قریشی، عذرا یعقوب، محمد لطیف جاوید نے بھر پور شرکت کی، اجلاس میں محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اور عرفان یوسف سیکرٹری اطلاعات لیبر ونگ ونگ ضلع گجرات نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لیبر ونگ خواتین نے بھر پور شرکت کی۔