پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے ضلع لاہور کے لیے مصالحتی کمیٹی بنا کر مصالحتی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

چکوال : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے ضلع لاہور کے لیے مصالحتی کمیٹی بنا کر مصالحتی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کے سربراہ میاں حامد معراج ہونگے جبکہ ممبران میں سردار کامل عمر، میاں اسلم اقبال (ایم پی اے) ، عمر سرفراز چیمہ، شعیب صدیقی، ولید اقبال، شیخ امتیاز محمود، سعدیہ سہیل (ایم پی اے) ، نیلم اشرف، یاسر گیلانی، میاں افتخار،جنید رزاق۔

میاں جاوید علی، شامل ہیں،یہ کمیٹی شہر، ٹائون، پارٹی ونگز، یونین کونسلوں اور پرائمری یونٹ کی سطح پر پارٹی عہدیداروں اور تنظیمی معمولات و پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لے کر ضلعی تنظیم کو سفارشات دے گی،حتمی فیصلہ ضلع لاہور کی تنظیم کرے گی۔