اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزارت عظمی کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مفاہمت کی اپوزیشن نہیں کریگی، صرف سچ اور حق کی بات کرے گی۔
وہ اب سے کچھ دیر پہلے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر ذرائع سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا ہارنے اور جیتنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس الیکشن میں ہار اور جیت معنی نہیں رکھتی بلکہ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ من مانی نہیں کرنے دی جائے گی بلکہ قانون کے تحت حکومت کو حکومت چلانے پر مجبور کر دیا جا ئے گا۔