پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور بڑا کھڑاک کوٹ راجگان میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی
Posted on April 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور بڑا کھڑاک کوٹ راجگان میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اس مو قع پر حلقہ پی پی اکیس سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی امیدواروں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی تقریب کے میزبان راجہ منور احمد تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ منور نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان کی ضرورت صرف عمران خان ہے اور ہم تمام ورکرز پوری ہمت کے ساتھ یکجان ہوکر تحریک انصاف کی کامیابی کا عزم رکھتے ہیں۔
اس موقع پر پیر شوکت حسین کرولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو برابری کا درجہ دینا چاہتی ہے اوراسی رواداری کو عام کرنے کی کامیاب کوشش ہمارے پیارے نبی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے کی تھی۔
ان کیبعد راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد کا موازنہ دوسری جماعتوں کے قائدین سے آپ خود کر سکتے ایک طرف زرداری اور نواز شریف ہیں جنہوں نے ملک کو اندھیروں اور پستی میں دھکیل دیا اور دوسری طر فعمران خان ہے جس نے کرکٹ اور شوکت خانم ہسپتال جیسے منصوبے میں پاکستان کا سر دنیا میں بلند کردیا۔
کیونکہ عمران خان کے تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں آخر میںمہمان خصوصی چوہدری ایاز امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں نے پاکستان پر تیس سال حکومت کی ہے اور خصوصا ن لیگ جس نے ضیاء الحق کے بطن سے جنم لیا ہے اور جن کا رائے ونڈ کا محل پنجاب پولیس کے بغیر ،جن کی سیاست بغیر تھانے داروں اور پٹواریوں کے نہیں چلتی اور ان کے محل میں جو چائے پیش کی جاتی ہے۔
اس کے لوازمات پنجاب حکومت کے بجٹ سے حاصل کئے جاتے ہیںاور اب عوام ان سے عاجز آچکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ان کو پریشانی سے دو چار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح دن کے بعد رات اور رات کے بعد صبح ہوتی ہے۔
ٹھیک اسی طرح جب ضیاء الحق کا عروج ختم ہوا اور اسے کوئی نہ بچا سکا اور جب1977میں بھٹو صاحب کو پھانسی سے کوئی نہ بچاسکا اورمشرف جو بڑے جاہ وجلال کے ساتھ آئے تھے آٹھ سال کا عرصہ گذارنے کے بعد انہیں کوئی نہیں بچا پا رہا اور پنجاب پر تیس سال تک حکومت کرنے والے جس پریشانی سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پریشانی سے نکلتے ہوئے نظر نہیں آرہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس چودہ دن ہیں ان چودہ دنوں میں ملک کو ان چور لٹیروں کے ہاتھوں سے نکال کر ایک سچے قائد کے حوالے کریں اور ملک کو جس بیماری سے انہوں نے دو چار کر دیا ہے اس پر پرانی دوائیں اثر نہیں کریں گی۔