پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف ، امریکی جنگ سے علیحدگی، گفتوشنید، حقیقت اور مفاہمت جیسے اقدامات کی وکالت کرتی رہی ہے
Posted on September 30, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف، امریکی جنگ سے علیحدگی، گفتوشنید، حقیقت اور مفاہمت جیسے اقدامات کی وکالت کرتی رہی ہے، اور ہمیشہ کرتی رہے گی، دہشت گردی پر بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس کے بلانے کے چند دن بعد ہی پشاور میں چرچ پر حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کچھ ناپسندیدہ عناصر اب بھی آل پارٹی کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل گجرات کی سینئر نائب صدر شمیم شفقت سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہا کہ پشاور چرچ پر حملہ ایک انسان پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے، انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری مشکل کی اس گڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے، ہم اور تحریک انصاف لیبر ونگ کے تمام عہدیدار ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر سے سختی سے نبٹا جائے، تاکہ پھر کوئی دپشت گرد ایسا کرنے سے پہلے سوچے کہ میرا کیا ہوگا۔