پاکستان تحریک انصاف سے غداری کرنے والوں کو پارٹی میں کو ئی عہدہ نہیں دیا جائے گا : حاجی چوہدری رفیق
Posted on August 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : پاکستان تحریک انصاف سے غداری کرنے والوں کو پارٹی میں کو ئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ بلکہ انہیں تو بلدیاتی انتخابات میں بھی کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 نائب صدر یونین کونسل 84/1 لالہ موسیٰ حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے ان غداروں کیلئے مشورہ ہے کہ اب کوئی نئی پارٹی تلاش کریں اور اس کو تباہ کرنے کی سازشیں کریں کیونکہ پارٹیوں سے غداری انکا پرانا وطیرہ ہے۔ ویسے اب انکے لئے کوئی پارٹی باقی نہیں بچی انکو چاہیے اپنی الگ پارٹی بنا لیںتاکہ لوگوں پر واضح ہو جائے کے غداروں، لوٹوں اور قبضہ مافیہ کی بھی ایک جماعت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن میں حمائتیوں اور بڑے اکٹھ کو میڈیا کے ذریعے شو کرنے والے تو حمائتیوں کے ووٹ تک نہ لے سکے۔ حاجی رفیق احمد دھامہ نے کہا کہ سارا شہر جانتا ہے کے تحریک انصاف کے اصل نمائدہ لوگ کون ہیں۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو ہم اس ملک و قوم کیلئے مخلص سمجھتے رہے مگر انہوں نے غداری کرتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کے چھرا گھونپا اور تحریک انصاف کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اب اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ آئندہ ایسے لوگوں سے بچنے کیلئے نہ صرف اپنا دفاع کریں گے بلکہ آئندہ الیکشن میں ان لوگوں کی چالاکیوں اور دھوکہ بازیوں سے بچنے کیلئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے حق میں ہی نہیں تھے مگر یہ لوگ خود ہی پارٹی میں آ دھمکے۔
ہم نے نہ تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں شامل کروایا ہے اور نہ ہی آئندہ کسی ایسے شخص کو پارٹی میں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بعض لوگ غلط تاثر دے کر اور میڈیا میں غلط خبریں لگوا کر تحریک انصاف کے خلاف پراپو گینڈا کر رہے ہیں پارٹی سے غداری کرنے والے اب پارٹی عہدہ کیلئے اخبارات میں خبریں لگوا کرمنت سماجت کر رہے ہیںکچھ بھی ہو جائے غداروں کو پاکستان تحریک انصاف میں کوئی بھی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔