کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ تحریک پاکستان آل انڈیا سنی کانفرنس اور تحریک علی گڑھ کا پیش خیمہ ہے، علی گڑھ کے طلبہ اور آل انڈیا سنی کانفرنس کے علماء جن میں مولانا حامد بدایونی، مولانا عبدالستار خان نیازی، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، مولانا بابو جی گولڑی، مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی، مولانا مصطفی رضاخان، مولانانعیم الدین مراد آبادی اور ان جیسے اکابرین کی سرپرستی میں علی گڑھ تحریک کے طلبہ نے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی اور اسلامی دنیا کا سب سے بڑا آزاد ملک دو قومی نظریہ اور نفاذ نظام مصطفیۖ کے جذبے سے سرشار ہو کر حاصل کیا اور دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا، انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ملک کے مختلف علاقوں میں عشق پاکستان کانفرنسز سے طلبہ میں بہترین فکر اور کردار و گفتار کی بے مثال باتیں ان میں منتقل ہونگی، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم و الشان عشق پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدرمحمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہتحریک پاکستان عشق کی لازوال داستان ہے۔
لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنا گھر، مال اور کاروبار آزادی کے نام پر قربانی کر کے پاکستان کی جانب ہجرت کی، قربانی و ایثار کا یہ جذبہ ہجرت مدینہ کے علاوہ تاریخ انسانی میں کہیں بھی نہیں ملتا ہے، عشق پاکستان کانفرنس کی صدارت کرنے والے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ آج کے طالبعلم کو ہمارے معاشرے اور تعلیمی نظام نے کبھی بھی تحریک پاکستان کے حصول کی جدوجہد اورمقاصد سے آگاہ نہیں کیا، اسکول اور کالجز میں ملی نغمے اور ٹیبلو کے علاوہ کوئی ایسی سرگرمی منعقد نہیں کی جاتی جس طلبہ میں ملک کے لئے ہر قسم قربانی دینے کا جذبہ پیدا ہو، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا کہکشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان نا ممکن ہے، کشمیر ہماری روح اور جسم کا حصہ ہے۔
اسلامی دنیا کے دفاع اور مشترکہ مفادات کے لئے مسلم لیگ آف نیشن کا قیام ناگزیر ہے، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ، بابر مصطفائی نے کہا کہ طلبہ کی صحیح تربیت اور انہیں پاکستان کی اساس اور دو قومی نظریئے کے مقاصد کو سمجھنے کے لئے عشق پاکستان جیسی کانفرنسز درسگاہ ہیں، جہاں طلبہ حقیقی میں عاشق پاکستان بنایا جاتا ہے، عشق پاکستان کانفرنس سے کراچی ڈویژن کی کابینہ کے دیگر ذمہ داران و طلبہ رہنمائوں نے خطاب نے بھی اظہار خیال کیا۔