لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے۔ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کر دیں۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے یوم پاکستان پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔
خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کے حصول کیلیے بھرپور کوششیں کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلیئے ہمیں من حیث القوم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔
اتحاد، تنظیم، نظم و ضبط، محنت، دیانت اور امانت جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔