پاکستان میں جتنی فلمیں بن رہی ہیں وہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں، نمبر وں کی دوڑ کا کوئی جواز نہیں بنتا’ لیلیٰ

لاہور: لالی ووڈ سٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں کسی ایک فلم میں بھی کام نہیں کر رہی ہوتیں لیکن وہ اس طرح کا تاثر دیتی ہیں کہ شاید فلم انڈسٹری انکے سہارے کھڑی ہے ہماری انڈسٹری میں جتنی فلمیں بن رہی ہیں وہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں۔

ایسے میں اداکارائوں کو نمبر وں کی دوڑ میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ لوگ جس کے کام کو زیادہ پسند کرتے ہیں وہی نمبر ون ہے اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے پرستاروں کے دل میں جگہ بنا سکوں۔ انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے انڈسٹری کے حالات کا رونا تو سب روتے ہیں۔

لیکن کوئی اسے ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار نہیں۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ آخر کیا وجوہات ہیں کہ انڈسٹری اس طرح ترقی نہیں کر رہی جس کی ضرورت ہے۔