کراچی (جیوڈیسک) فلم اورٹیلی ویژن کے سینئر ادکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی سے حوصلہ بڑھ گیا ہے۔
جاوید شیخ نے کہا کہ اب ہمیں صرف اور صرف پاکستانی فلموں کی سرپرستی کرنی ہے تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر ماضی کی طرح دنیا میں بھر میں عوام کی توجہ کامرکز بن جائے ‘ ملک میں آنے والا ٹیلنٹ بہت بہترین ہے، انھوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے ثابت کر دیا کے انھیں موقع دیا جائے تو وہ اچھا کام کر سکتے ہیں۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ فلم نامعلوم افراد میں بیشتر وہ فنکار شامل ہیں جنھوں نے پہلی مرتبہ فلم میں کام کیا ہے لیکن انھوں نے اپنی بہترین ادکاری سے کہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ پہلی مرتبہ کام کر رہے ہیں۔