اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو سندھ کی صورتحال پر فریقین کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کےتحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ پیر کو کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزیر کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کرینگے۔
عبدالقادر بلوچ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کرینگے، جس میں ڈاکٹر عاصم پر عائد الزامات کے حوالے سےاہم معلومات فراہم کرینگے۔