ملکہ کی خبریں 5/3/2018

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ملکہ (عمر فاروق اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کوٹلہ ارب علی خاں میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کے خلاف 2018 کا الیکشن ریفرنڈم ہونا چاہیے۔ اس نظام کو ختم کرنا ہے جس نے عوامی ترقی میں رکاوٹ پیدا کی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عدالتوں اور بیٹھے جج صاحبان بھی نواز شریف کے دستخطوں سے بنے ہوئے ہیں ۔اور کام کر رہے ہیں ۔پانچ سالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے میگا منصوبوں پر بھی میاں نواز شریف کے دستخط موجود ہیں ۔بے روزگاری کے خاتمے اور سی پیک جیسے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے جیسے منصوبوں پر بھی نواز شریف کے دستخط ہیں ۔ان کو بھی ختم کیا جائے ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ طاقتوں کے پاس نواز شریف کو حکومت سے فارغ کرنے کے لئے اقامے کا سہارا لینا پڑا ۔جس سے ملکی ترقی میں تسلسل قائم رکھنا نا ممکن ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آخر ہمیں ہی کیوں ٹارگٹ کیوں بنایا جا رہا ہے ۔سینٹ کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہی ہے ۔قائد مسلم لیگ نے کہا کہ کوٹلہ کا جذبہ دیکھ کر گجراتیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ چوہدری عابد رضا نے کوٹلہ میں اتنا بڑا جلسہ منعقد کر دیا ہے ۔اگر گجرات شہر میں ہوتا تو ن لیگ کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ۔چوہدری عابد رضا نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ گجرات سے عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔اور ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی صرف اور صرف مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہے ۔مریم نواز شریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نواز شریف کے جلسوں کو دیکھ کر 2018 کے الیکشن میں اپنی شکست مان لی ہے ۔ المیہ ہے کہ آف شور کمپنی والا اہل اور اقامے والا نا اہل کر دیا جاتا ہے ۔نواز شریف کو سزا پہلے دی گئی ہے اور الزامات بعد میں لگائے جا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن پانچ سالوں میں جتنی ترقی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔پاکستان کی ترقی کے میگا پراجیکٹ کا جب بھی نام آئے گا اس میں نواز شریف اور شہباز شریف کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔مریم نواز شریف نے کہا کہ نوا ز شریف کو پہلے وزارت عظمی سے نکالا گیا ،پھرپاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے نکالا گیا ۔ میں پوچھتی ہوں عوام کے دلوں سے نواز شریف کو کیسے نکالو گے ۔بیس کروڑ عوام کے دل اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔عوام کے دلوں سے محبت نکالنا کسی کے بس میں نہیں ہے ۔نا انصافیوں کا حساب دینا ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ جگہ جگہ سے نواز شریف کو نکالنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ عوام نے اپنے منتخب کر دہ ممبران اسمبلی سے سینٹ میں بھی نواز شریف کے سینٹرز کو بھی بھاری اکثریت میں کامیاب کروا دیا ہے ۔ملک میں تاریخ رقم ہو گئی ہے ۔میں اراکین اسمبلی کو بھی مبارک باد دیتی ہوں جنھوں نے ن لیگ کو سینٹ میں اکثریت دلوائی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے فارغ کیا اور جی ٹی روڈ پر ہی عوامی فیصلہ آ گیا ۔اور عوام نے نواز شریف کو کندھوں پر اٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ نواز شریف جیسا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے ۔ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں اپنے قائد نواز شریف کا جنھوں نے بڑے شہروں کی بجائے ایک قصبے میں لیگیوں سے خطاب کیا ۔گجرات ن لیگ کا گڑھ ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان )70سالہ بیماری ختم کرنے کا وقت آچکا ہے، نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، بیٹے سے تنخواہ لینے کا بہانہ کرکے سکہ شاہی اور انتقامی کاروائی کرنے کیلئے صرف پانچ افراد نے کروڑوں ووٹروں سے منتخب وزیر اعظم کی عزت کو پاو?ں تلے روند ڈالا۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بیدار ہو چکی ہے، کوٹلہ کی عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ووٹ کی عزت کی خاطر اور نسلوں کی بہتری کیلئے جنگ لڑیں گے۔ جنرل الیکشن میں عوام کا خون چوسنے والوں کو عبرتناک شکست دیکر 2018ئ میں انقلاب لائینگے وعدہ کرتا ہوں غریبوں کو مفت چھت مہیا کرینگے۔ دختر پاکستان مریم نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم، جماعت کانام، صدارت، شیر کا نشان اور بلوچستان کی حکومت چھیننے والوں کو سینٹ الیکشن میں سرخرو ہونے والے نوازشریف عوامی عدالتوں میں بھی فیصلے ان کے حق میں ا?رہے ہیں۔ ا?زاد امیدواروں نے ا?زاد ء نواز شریف کے قدموں میں نچھاور کردی۔ انصاف کی عدالتوں سے تیزی سے فیصلوں پر ا?ج منصف قسمیں کیوں کھا رہے ہیں۔ ضمیر پر کوئی بوجھ موجود ہے۔ ا?ف شور کمپنی والے اہل اور نوازشریف نااہل کیوں؟ دْنیا کا واحد ملک ہے جہاں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے سی پیک سمیت معاشی نظام کو مضبوط کرنے والے نوازشریف کو سزا پہلے جبکہ تحقیقات اب ہو رہی ہیں۔ منصف سوچ رہے ہیں کہ الزم کیا لگائیں۔ میزبان ممبرقومی اسمبلی عابد رضا کوٹلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضرورت پڑی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ جمہوری قائد میاں نوازشریف کی قیادت پر فخر ہے ڈیرہ کوٹلہ کوٹلہ کا مان بڑھانے والے مہمانوں کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نواز شریف کا کوٹلہ جلسہ جھلکیاں ،عمر فاروق اعوان کی زبانی
کوٹلہ کی تاریخ میں ذوالفقار علی بھٹو کے بعد میاں نواز شریف کا تاریخی جلسہ
نواز شریف نے گلا خراب ہونے کے باوجود 20منٹ کا خطاب کیا ۔
کوٹلہ جلسہ کے لئے صبح سے ہی قافلے پہنچنا شروع ہوگئے تھے
میاں نوازشریف 1بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوٹلہ پہنچے،سیکورٹی کا فول پروف انتظام تھا
مہمانوں کا پھولوں کی پتیوں سے تاریخ ساز استقبال کیاگیا
ضلعی چیئرمین گجرات چودھری محمدعلی تنویر، ایم این اے چودھری عابد رضا اورایم پی اے چودھری شبیر کوٹلہ نے میاں نواز شریف کو ڈیرہ چودھری عبدالمالک کا وزٹ کرایا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا
چودھری عابد رضا نے مریم نواز کو 15تولے سونے کا تاج پہنایا
میاں محمدنواز شریف 03:40پنڈال پہنچے،جلسہ میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی
جلسہ سے واپسی کیلئے ہیلی کاپٹرکاپائلٹ 45 منٹ موقع سے غائب رہاجسکے باعث میاں نوازشریف اورمریم نوازکوانتظارکرناپڑا
پولیس کے مطابق 50ہزار، ن لیگ کے مطابق 60ہزار جبکہ ریسیکیو 1122 کے مطابق 70ہزار جبکہ ا?زادذرائع کے مطابق 24ہزارافراد نے جلسہ میں شرکت کی
لنگڑیال چوک اور کوٹلہ چوک میں ٹریفک بلاک ہوتی رہی جس کے باعث منڈی بہاوالدین، جہلم اور لالہ موسیٰ سے آنے والے قافلے ٹریفک میں پھنسے رہے
مسافروں اورراہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا۔
یونین کونسل ملکہ کے چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے ،اور جلسہ کے شرکاء میں کھانا تقسیم کیا ۔
پاکستانی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ عالمی میڈیا کے نمائندوں نے بھی میاں نواز شریف کے جلسہ کی کوریج کی ۔اور لائیو دیکھا یا ۔