کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔
آج مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہی ہے دوسری جماعتوں کے لوگ بڑی تعداد میں مسلم لیگ میں شامل ہورہے ہیں مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور انشا اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ پاکستان سنوارے گی ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے شاہ فیصل کالونی ریتا پلاٹ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے “پرامن کراچی ،مستحکم پاکستان “کے قافلے کا ہر اول دستہ بننے کا اعلان کیا۔
عصمت انور محسود نے نوجوانوں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں تم پر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ تم پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کروں مسلم لیگ(ن) تمہیں یقین دلا تی ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کرے گی۔
ملک سے بھو ک ،غربت ،جہالت اور بے روز گاری کے ناسور کے خاتمے کے ساتھ دہشت گردی ،لاقانونیت کی عفریت سے چھٹکارہ دلا کر پر امن پاکستان تعمیر کرے گی۔
عصمت انور محسود نے مزید کہاکہ موجود ہ حکومت کے مخالفین پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں میاں نواز شریف پر جھوٹے الزامات دراصل اُن کی سازشانہ ذہن کی عکاس ہے سازشی عناصر کو ہمیشہ شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔