آل پاکستان مسلم لیگ کی مشرف کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی

APML

APML

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) حکومت سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر کے فوج سے لڑائی لڑنے جا رہی ہے، وزیراعظم حالات 12 اکتوبر کی طرف لیکر جا رہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیاتھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر اور ضلعی صدر خواتین ونگ کرن صبا نے پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ناہید عدیل، غزالہ رحمان، مفلح الدین، زید بن امتیاز، و دیگر کارکنان یوتھ ونگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابق صدر کے خلاف انتہائی کارروائی پر تلی ہوئی ہے۔