گجرات: پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110 کی نمائندہ شخصیات یوتھ ونگ عہدیداران و کارکناں کا اہم اجلاس مدینہ سیداں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید علی شاہ آف مدینہ سیدان امیدوار برائے چیئرمین یوسی مدینہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری رضا علی وڑائچ اور دیگر مقامی قیادت پر مکمل اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے ضلع گجرات کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے سلسلہ میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا گیا اس موقع پر سید علی شاہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مدینہ سیداں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی اور وطن عزیز کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے میاں برادران کی قیادت میں دن رات کوشاں ہیں جبکہ دھرنا ازم والی جماعتیں ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں ہم حلقہ پی پی 110کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری رضا علی وڑائچ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے یوسی مدینہ سیداں کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے لیے فنڈز منظور کروائے چوہدری رضا علی وڑائچ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں جبکہ حلقہ سے منتخب ہونے والے امیدوار نے حلقہ کے عوام کا حال تک پوچھنا گوار ا نہیں کیا اس موقع پر سید آصف شاہ جمال پور سیداں ، خلیل آف لوراں، یوسف قادر کالونی، افضال دیڈر نے کارکناں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔