ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس واپس پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس واپس پہنچ گئے۔ را جہ علی اصغر نے پاکستان کے ٹور کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا تھا۔
راجہ علی اصغر پاکستان کے دورہ سے قبل چین کے سرکاری دورہ پر بھی گئے تھے۔ راجہ علی اصغر کا شمار فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات میں ہوتا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کے روشن ستارہ ہیں۔ اس لیے وہ یورپ میں اپنا وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔