پیرس (زاہداعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے آج راولپنڈی اور گوجر خاں میں ریلی نکالیں گے۔ ریلی گوجر خاں سے نکالی جائے گی اور راولپنڈی میں اختتام پزیر ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر جاوید اختر بٹ اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر ریلی کو لیڈ کریں گے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میڈیا سیل کے انچارج زاہدمصطفی اعوان کہی، انھوں نے کہا کہ عمران خاں اور ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک میں سول نافرمانی کی جو کیفیت پیدا کر دی ہے۔
یہ کسی صہونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کہا کہ ہم نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ہماری ریلی پر امن ہو گی اور انقلابی آزادی مارچ کا ڈھونگ رچا کر ملک کو ڈسکوستان بنانے والے نام نہاد لیڈورں کے خلاف ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خاں اگر پاکستانی ہے تو وہ ملک کو ٹیکس دے گا اگر پاکستانی نہیں ہے تو سول نافرمانی کر ے گا۔ عمران خان جس ملک میں طاہر القاردی کی طرح رہے گا ۔اس ملک میں بھی ٹیکس کے بغیر نہیں رہ سکے گا ۔وہاں بھی سول نافرمانی کر کے دیکھے۔