کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے زیر اہتمام یوم تکبیر 28مئی پر کراچی میں بھر پور عوامی طاقت کے مظاہرے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا گزشتہ روز جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جلسے کمیٹی کے چیف آرگنائزر عصمت انور محسود نے لیگی رہنماء حاجی چن زیب ،ملک ریاض،راجہ سعید ،حاجی امین مانا ،خرم بھٹی،سعد اللہ آفریدی اور د یگر کے ہمراہ لیاری فٹ بال گرائونڈ کا دورہ کرکے یوم تکبیر جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر عصمت انور محسود نے کہاکہ کراچی کے عوام میاں محمد نواز شریف کے مخالفین جو کہ پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں انہیں جھوٹی تہمتوں کو منہ توڑ جواب دینگے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے با قاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جلسے کے حوالے سے کارکنان میں شدید جوش و خروش ہے اور انشااللہ یوم تکبیر پر مسلم لیگ (ن) کے تحت لیاری میں منعقدہ جلسہ عام کراچی کی سیاست کا دھارا بدل دیگا ۔