پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ 263 کے صدر وقار یونس رحمانی

Waqar Younas

Waqar Younas

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ 263 کے صدر وقار یونس رحمانی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول سال کا مقدس ترین مہینہ اور بہترین تحفہ ہے ۔محبوب ۖخدا کی تعلیمات اور سیرت کو اپنایا جائے کیونکہ آپ کی سیرت ہی امن کاپیغام ہے۔جشن میلادالنبی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنا ئے جا ئیں تاکہ اسلام اور امن کے دشمنوں کو شرپسندی اور دہشت گردی کا موقع نہ مل سکے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ عظمت و شان و الا دن ہے جس روز ہمارے پیارے آقا دوعالم کے حضور پُرنور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں جلوہ گری ہوئی ۔ آپ کی آمد سے پرچم اسلام سربلند ہوا۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ عید میلاد کو بھرپور محبت و عقیدت کے ساتھ منائیں۔ دورود پاک کی کثرت کریں۔ محافل میلاد کا انعقاد کریں اور خوب صدقہ و خیرات کرکے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور مؤدت کا اظہار کریں ۔12ربیع الاول کے دن منڈی کے تمام بازاروں ، مارکیٹوں میں پرچم ، بینراور چراغاں کیا جائے گا ۔انہوں نے تمام میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داروں اور عاشقان ِ رسول مسلمانوں سے کہا ہے کہ اپنے حلقوں میں عید میلاد کی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منانے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام کریں۔اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمانوں پر اپنی رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔