لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے قائدین سینئر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صوبہ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالی جائینگی۔ مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج مورخہ18مئی 2014ء بروز اتوارکوشور کوٹ میں ضلعی صدر و سابق ایم پی اے حافظ قمر حیات کاٹھیا کی زیر صدارت صبح 10بجے سول ہسپتال سے لیکر تحصیل چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
خانیوال میں سابق ضلع ناظم احمد یار ہراج کی زیر قیادت ریلی صبح 9بجے ہراج ہائوس سول لانئز سے شروع ہوکر چوک منگلاں والا پر اختتام پذیر ہوگی۔بہاولنگر میں ضلعی صدرو سابق ایم پی اے کاشف محمود کی زیر قیادت صبح11بجے ٹی ایم اے آفس مین باز ار فورٹ آباد سے شروع ہوکر ٹی ایم اے آفس ہارون آباد پر اختتام پذیر ہوگی۔وہاڑی میں 10بجے سابق ایم این اے اظہر خان یوسفزئی اور ضلعی صدر چوہدری احسان چیمہ کی زیر قیادت ریلی مسلم لیگ ہائوس ہرانا ڈاکخانہ سے شروع ہوکر ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ساہیوال میں صبح10بجے مسلم لیگی رہنماء سید مبشر مصطفی شیرازی کی زیر قیادت ریلی شیرازی ہائوس کینال کالونی سے شروع ہوکر جھوگی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
پاکپتن میںضلعی صدر و سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ اور احمد شاہ کھگہ ایم پی اے کی زیر قیادت ریلی صبح 9بجے کھگہ رائس ملز جمال چوک سے لیکر ضلعی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی سیالکوٹ میںضلعی صدر چوہدری مقصود ،سابق وفاقی وزیر علی اسجد ملہی، سینئر مسلم لیگی رہنماء سلیم بر یار ،سابق ایم پی اے بائو رضوان کی زیر قیادت ریلی صبح 10بجے کنگرہ روڈ سبز پیر موڑ سے شروع ہوکر ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔اوکاڑہ میں ایم این اے و ضلعی صدر رائے اسلم کھرل کی زیر قیادت ریلی صبح 10بجے محبوب عالم چوک سے پریس کلب اوکاڑہ کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔