پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز پاکستانی و عہدیدارو کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

Mianwali

Mianwali

میانوالی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز پاکستانی آئرلینڈ ،یورپ کے چیئرمین ملک عطاء عوان آف نمل نے عبید اللہ خان شادی خیل ایم این اے ،ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی، چیئر مین یوسی نمل ذیلدارملک اللہ یار اعوان آف نمل، ملک احمد خان حیدری آف چکڑالہ، ملک شوکت علی پوڑا آف واں بھچراں، محمد اسلام شیخ اور تاجر راہنما ملک غلام فرید اعوان، حبیب الرحمن اور نمل کے عزیز و اقارب اور مسلم لیگی عہدیدارو کارکنان اور وائس چیئرمین یوسی نمل ملک زاہد اقبال بھٹہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا۔

ظہرانہ کی تقریب میں عبید اللہ خان شادی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمل اور چکڑالہ میرا گھر ہے مجھے اس علاقے کے ساتھیوں پر فخر ہے میں علاقے کی خدمت میرا اولین فرض ہے انشاء اللہ قائد محمد نواز شریف،محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ضلع میانوالی کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنی شفقتوں سے نوازا ہوا ہے۔

جس کی زندہ مثال چائنہ راہداری کے روٹ کا ضلع میانوالی سے گزرنا ،میانوالی سے عیسی خیل تک ڈبل کارپٹ روڈ بنوانا ،کیڈٹ کالج کی گرانٹ جاری کرنا اور میانوالی یونیورسٹی کیمپس کو فل یونیورسٹی کا درجہ دلوانا جیسے کئی منصوبہ کام کر رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ دریائے ترپی پر ڈھرنکہ کے مقام پر جلد پل بنواؤں گا اور لاوا موڑ رابطہ سڑک سے دریائے ترپی کے ساتھ ساتھ پتھروں کی دیوار بنوا کر پختہ سلیب والاروڈ بنواکر ان علاقوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنا میری ترجیح ہے ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی حکیم محمد ایوب قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نمل کی مٹی زرخیز ہے یہاں پر ذیلدار ملک اللہ یار اعوان جیسے سدا بہار لیڈر عوام کی خدمت کیلئے کام کرتے ہیں،اُنہوں نے عبید اللہ خان ایم این اے کی ضلع میانوالی کیلئے کی گئی تعمیراتی کاوشوں بلخصوص ضلع کونسل میں اکثریت ممبران کی شامل کرنا پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور اُس سے محبت کا مظہر ہے۔

اس موقع پر ذیلدارملک اللہ یار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی یونین کونسل کی خدمت کرنا اور ضلع میانوالی کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر کام کرنے کو اپنے لیئے اعزاز سمجھتا ہوں میں عبید اللہ خان ایم این اے اور مسلم لیگی قیادت سے اُمید کرتا ہوں کہ ہمارے پسماندہ علاقوں کو بھر پور توجہ سے بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے،اُنہوں نے ملک عطاء اعوان آف نمل کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی خدمات سے نمل کو ماڈل یونین کونسل بنانے کا اعلان کیا۔تحصیل صدر ملک احمد خان حیدری نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ ن کے وژن پر چلنا سے ہی ضلع میانوالی اور پاکستان ترقی کرے گا۔

اُمیدوار برائے وائس چیئر مین یوسی نمل ملک زاہد اقبال بھٹہ ،ملک شوکت علی پوڑا،محمد اسلام شیخ اور حبیب الرحمن، ملک مہر محمد نے بھی خطاب کیاآخر میں پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز پاکستانی آئیر لینڈ ،یورپ کے چیئر مین ملک عطاء اعوان آف نمل نے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور علاقہ کے عزیز و اقارب و ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی دھرتی پاکستان کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہوں میں اور میرا قبیلہ بنیادی مسلم لیگی ہیں،اُنہوں نے چیئر مین یوسی ذیلداری ملک اللہ یار اعوان کو فخر اعوان کے خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے دست بازو بن کر نمل کی دھرتی کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے اور پاکستان کو دہشت گردی جیسے ناسور سے نجات دلواکر خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

اُنہوں نے عبید اللہ شادی خیل ایم این اے کی تعمیراتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں شہنشائے تعمیرات کا خطاب دیا،اس موقع پر اُنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی آبیاری کرنے اور قائدین مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے وفاداری اور جانثاری سے بھر پور کردار ادا کرنے پر ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی کو پاکستان مسلم لیگ ن کی روح قرار دیا۔