گجرات : پاکستان مسلم لیگ ق کے ممتاز راہنما مظہر اقبال چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے کارکن کسی کے دبائو میں نہیں آنے والے حکومتی پابندیوں اور گرفتاریوں کے باوجود شاندار انداز میں مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء کا استقبال کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے۔
گجرات کے باسی ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کی قیادت میں متحد ہیں ‘ اور ہمیں کوئی بھی اُن سے ہٹ نہیں سکتا۔