ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک جس طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور چین نے جس طرح پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام اور حکومت کے ساتھ جس طرح یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اس کی مثال نہیں ملتی اگر ملک میں سیاستدان دھرنوں کی سیاست ختم کردیں تو ملک مزید ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماں ذاکر حسین مری۔
نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم میںصحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف تحمل کے ساتھ چیلنجز کا سامنہ کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہوا اب کراچی میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے اور کراچی میں حلاکتوں پر افسوس ہے بجلی کا بحران سابق حکومت کی جانب موجودہ حکومت کو تحفہ مین ملا ہے اور انشاء اللہ بجلی کے بحران پر جلد قابو پالیں گیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم آمد پر نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر راشد چوہان نے مہمان کو اجرک پہنائی اور دیگر ممبران نے بھی مہمان کو پھولوں کے ہار پہنائے اسموقع پر سینئر نائب صدر رانا محمد سلیمان،نائب صدر احسان غوری،جنرل سیکریٹری عمران کائمخانی،جوائنٹ سیکریٹری کامران انصاری،فنانس سیکریٹری یعقوب مجاہد،سیکریٹری اطلاعات سرفراز انصاری،آفس سیکریٹری،فرحان انصاری اور چیئر مین ورکنگ کمیٹی سلمان شیخ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔