پاکستان اور امت مسلمہ کو آج بھی یذیدیت کا سامنا ہے: خواجہ طارق جاوید نائیک
Posted on November 5, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک نے کہا کہ پاکستان اور امت مسلمہ کو آج بھی یذیدیت کا سامنا ہے’باطل قوتیں یزید کے روپ میں حسین کے غلام کیساتھ جنگ میں مصروف ہیں تاہم نواسہ رسول کی عظیم قربانی سے سبق سیکھ کر یذیدیت کو شکست دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسفہ حسین حق کیلئے سر کٹوانے کا نام ہے ‘دوسروں کے گلے کاتنے کا نہیں تاریخ اس امر کی شاہد ہے کہ امام حسین نے 100فیصد حق پر ہوتے ہوئے بھی اپنا نقطہ نظر منوانے کے لیے جدال وقتال کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے پر امن اور جمہوری راستہ اپناتے ہوئے یزید اور اسکے ساتھیوں کیساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی تاکہ دین اسلام کو بچانے کے لیے امت میں کسی قسم کی خون ریزی کی راہیں بند کی جا سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com