لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ندیم آج اپنی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ فلمی صنعت کو اپنی زندگی کی پانچ دہائیاں دینے والے اس فنکار کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔ آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا میں پیدا ہونے والے ندیم فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے آئے، لیکن راج ہیرو بن کر کیا۔
کردار طربیہ ہو یا المیہ، ان کی جان دار اداکاری ہر کسوٹی پر پوری اتری۔ندیم نے کئی اداکاراوں کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی شبنم کے ساتھ مقبول ہوئی۔اپنے طویل فلمی کیرئر کے دوران ندیم نے دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی طرح کے کردار کیے۔ مہدی حسن اور احمد رشدی کے کئی مشہور نغمے ندیم پر ہی فلمائے گئے۔
ندیم کے کیرئر کی کامیاب ترین فلم آئینہ تھی جس نے کراچی سرکٹ میں 401 ہفتے نمائش کے ساتھ ریکارڈ قائم۔ اداکاری میں اپنے ہنر کا سکہ منوانے کے ساتھ ساتھ ندیم ایک دلنواز شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔