اسلام آباد (جیوڈیسک) ترکی سے متعلق قرارداد کے متن میں کہا گیا ترکی کی حکومت اور عوام نے مل کر نیم فوجی بغاوت کو ناکام بنایا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
قرار دادا میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی بہادر عوام نے 15 جولائی کی بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے جس جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ دنیا بھر کے جمہوری اداروں کے لیے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک عوام نے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترک عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے بغاوت کو ناکام بنایا۔ ایوان میں معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کے بعد ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے لیے خصوصی قرارداد د پیش کی گئی تھی۔