کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کے تحت منعقدہ “پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “اختتام پذیر ہوگیا۔
فائنل مقابلہ محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر چار مرتبہ پرئمیر لیگ چمپئن کے آرا یل نے پاک واپڈا کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دوران میچ کھیل کے پہلے ہاف میں 27ویں منٹ پر ٹاپ اسکورر مرتضیٰ حسین نے گول کرکے مقابلہ کے آر ایل کے حق میں کیا اور یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس میچ کو فیفا ریفری دلاور خان نے سپروائز کیا ۔فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک کے سنیئر ایگزیگٹیو وجاہت احمد بقائی نے تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب میں فاتح ،رنر اپ ٹیموں کیب کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وجاہت احمد بقائی نے کہاکہ نیشنل بنک انتظامیہ کی یہ کوشش ہوگی کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہو۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں بھر پور تعائون پر کراچی پورٹ ٹرسٹ ،کیماڑی پولیس ،بلدیہ جنوبی اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے روح رواں نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اور ٹورنامنٹ کی مکمل رپورٹ پیش کی تقریب کی نظامت نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے انجام دیئے۔
تقریب میں کے پی ٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر کرنل (ر) بصیر عالم ،کے الیکٹرک کے اسپورٹس ڈائریکٹر میجر(ر) محمود ریاض ،ٹورنامنٹ کوارڈینٹر قمر علی قریشی ،انور فاروقی ،عظمت اللہ خان ،اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وجاہت احمد بقائی نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے آر ایل کے کپتان کو ونر ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کیش انعام ،اور رنر اپ ٹیم کے کپتان کو رنر ٹرافی اور 5ہزار روپے کیش انعام۔
جبکہ کے الیکٹرک کو تیسری پوزیشن کی ٹرافی کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی مرتضیٰ حسین ،ٹاپ اسکورر محمد رسول اور بہترین گول کیپر بلال خالد کو 10،10ہزار روپے کیش انعام سے نوازا جبکہ بنک انتظامیہ کی جانب سے اویس اسد خان ،قمر علی قریشی ،کرنل بصیر عالم کو سوئینر پیش کئے گئے۔
اس موقع پر حاجی غلام محمد خان اور پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان نے نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو کامیاب اور میگا فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اعلان کی کہ شاندار اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر شہر کراچی کے فٹ بال لوورز کی جانب سے اویس اسد خان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا جائیگا جس میں ٹورنامنٹ کی بہترین کوریج پر شہر کراچی اسپورٹس جرنلسٹ کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر