غریب نواز اور الواجد کی فتح گلشن اتحاد اور گلستان فرینڈ شکست سے دوچار

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے ملیر اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنا منٹ”میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں ڈالمیاکی معروف ٹیم غریب نواز نے سخت مقابلے کے بعد گلشن اتحاد کورنگی کو 2-1سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عدیل اور معیز نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ گلشن اتحاد کی جانب سے واحد گول یوسف نے اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں الواجد اسپورٹس نے 1-1گول برابری کی بعد پنالٹی ککس پر گلستان فرینڈلانڈھی کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن دونوں نے صرف ایک ہی بار گیند گول پوسٹ میں داخل کرسکے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالغفور بلوچ، عمر بلوچ ،انیس اختر ،سراج الدین طالب تھے۔

جبکہ فورتھ ریفری امیر خان اور میچ کمشنر منیر اور منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔