آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز 27 دسمبر سے ہو گا

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ہر سال کی طرح اس سال بھی کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر سعود آباد نے شہر قائد میں نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے بڑے فٹ بال ایونٹ “آٹھواں نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ “کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام کے اعلامیئے کے مطابق ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 27دسمبر2014ء سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس کی سبز فیلڈ پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایک ہفتے بعد کیا جائیگا جس میں شہر کراچی کے6ڈسٹرکٹس کی مشہور و معروف فٹ بال ٹیموں کے علاوہ اندورن سندھ ،خیبر پختونخواہ، پنجاب اور بلوچستان کی مشہور فٹ بال کلب اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محسن جمیل اسپورٹس کوارڈینٹر قمر علی کے ہمراہ کرینگے۔