پاک بحریہ کا سمندر میں مختلف میزائلوں کا کامیاب تجربہ

Pakistan Navy

Pakistan Navy

کراچی (جیوڈیسک) پاک بحریہ کا کھلے سمندر میں مختلف میزائلوں کا کامیاب تجربہ، میزائل فائرنگ کے دوران سطح سمندر سے سطح سمندر اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائلوں کی آزمائش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آزمائشی فائرنگ میں پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر اور فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ نے حصہ لیا۔ فائر کئے گئے تمام میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کھلے سمندر میں میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ایڈمرل سندیلہ نے میزائلوں کے کامیاب تجربہ پر نیول فلیٹ کو سراہا اور کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے پر زور دیا۔