پاک بحریہ کا فریگیٹ محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے خلیج عدن روانہ

Pakistan Navy

Pakistan Navy

کراچی (جیوڈیسک) پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلیے کراچی کی بندر گاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلیے روانہ ہوا ہے، پاک بحریہ کا یہ جہازخلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہو گا۔

ضرورت پڑنے پر جہاز یمن میں موجود پاکستانیوں کےانخلا کا کام سرانجام دےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ جنگ اور امن میں کسی بھی آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار رہتی ہے۔