کراچی (جیوڈیسک) پاکستان نیوی کا بحری جہاز زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر گوادر بندرگاہ روانہ ہوگیاہے۔ پاک بحریہ نے زلزلہ کے زخمیوں کو کراچی اور اور ماڑہ منتقل کرنے کیلئے فوکر طیارے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کے میرینز اور اسپیشل فورسز کے دستے امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں نیوی کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈر کوسٹ نے بھی زلزلہ زدہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا، نیوی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔