پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 150 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ

Pakistan Navy Ship

Pakistan Navy Ship

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک بحریہ کا جہاز یمن کے شہر مکلا سے 150 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یمن میں محصور پاکستانیوں کےانخلا کا عمل جاری ہے جس کے تحت پاک بحریہ کا جہاز مکلا سے 150 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز میں پاکستانیوں کے علاوہ 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ یمن سے محفوظ انخلا میں تعاون کیا۔

ان غیر ملکیوں میں چینی طلبہ و ملازمت پیشہ افراد، یورپی اور بھارتی باشندے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کے تحت اب تک 679 پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایا جا چکا ہے۔