پاکستان کے نئے فنکاروں کا کام دیکھ کر حیران ہوں، ارشد وارثی

Arshad Warsi

Arshad Warsi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی ڈراموں نے کئی برس بعد بھارتی عوام کے دلوں میں ایک مرتبہ پھر جگہ بنالی۔ اداکار فواد خان، مائرہ خان، نوین وقار، عتیقہ اوڈھو، مہوش حیات، احسن خان، سجل علی، عمران عباس، صنم جنگ، ثروت گیلانی کے بھارتی عوام میں چرچے، عوام پاکستانی فنکاروں سے ملنے اور آٹوگراف لینے کے لیے بے چین نظر آئے۔

بھارتی اداکار ارشد وارثی نے ایک ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہم پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں‘ جن فنکاروں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ابھی یہ پاکستان کے نئے فنکار ہیں انھیں دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہوں کہ اگر یہ نئے فنکار ہیں تو سینئر فنکاروں میں کتنا کرنٹ ہوگا۔

انڈیا میں پاکستان کا ڈرامہ دیکھا جا رہا ہے اور ہماری عوام پسند کرتے ہیں‘ میں سمجھتا ہوں کہ ایک فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اور اپنے ملک کی شناخت ہوتا ہے‘ پاکستان کے فنکاروں سے مل کر انھیں دیکھ کر پاکستان کے کلچراور تہذیب کے بارے میں معلوم چلتا ہے‘ مجھے بھی کراچی آنے کا بہت شوق ہے جلد کوشش کر کے آونگا۔