خنجراب (جیوڈیسک) کچھ کرنے کی لگن ہو تو بلند و بالا پہاڑ بھی سر نِگوں ہو جاتے ہیں۔ اس دعوے کی تازہ مثال 15400 فٹ کی بلندی پر جدید اے ٹی ایم کی تنصیب بھی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ٹین کور راولپنڈی کے لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کیا۔
پاک چین تجارتی سرحد پر سیاحوں کی سہولت کے لئے حکومت پاکستان نے اے ٹی ایم نصب کر کے نہ صرف بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے بلکہ چین کے ساتھ باہمی روابط اور دوستی کو بھی مستحکم بنایا ہے۔
پاک چین تجارتی سرحد پر روزانہ بڑی تعداد میں تاجر اور عام لوگ سفر کرتے ہیں جن کی سہولت کے لئے حکومت پاکستان نے 40 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ مشین نصب کی ہے۔ خنجراب میں لگنے والی اے ٹی ایم نے نہ صرف عالمی ریکارڈ بنایا ہے بلکہ ہندوستان کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔ ہندوستان نے 12000 فٹ کی بلندی پر اے ٹی ایم نصب کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔