پاکستان میں نئی حکومت : تعلقات میں بہتری کی عکاس ہیں،افغانستان

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک) افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی مضبوط حکومت کے امکانات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے ایک اچھے موقع کی عکاسی کرتے ہیں۔افغان نائب وزیرخارجہ جاوید لودین Ludin نے یہ بات جرمنی میں بین الاقوامی رابطہ گروپ برائے افغانستان و پاکستان کے اجلاس میں کہی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں کابل کو اسلام آباد کی طرف سے تعاون کے حصول میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت کا قیام پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈائیلاگ اور تعاون کا ایک اور باب شروع کرنے کا اچھا موقع ہے۔