امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کرکام کرنے کے لئے تیار ہیں، توانائی بحران کیحل کے لئے پاکستان کی مدد کریں گے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں ذرائع بریفنگ کے دوران کہا امریکا پاکستان کیساتھ اچھیتعلقات چاہتا ہے۔
پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر خارجہ نے نواز شریف سے فون پر بات چیت کی جن میں طالبان کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد طالبان کے مسئلے اور دو طرفہ معاملات پر بات چیت ہوگی۔
پیٹرک وینٹرل نے کہا توانائی بحران کیحل کیلییپاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر سابق حکومت سے تشویش کا اظہار کیا تھا، نئی حکومت کے ساتھ بھی مقف وہی ہو گا۔