آکلینڈ (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی ٹی 20 آکلینڈ میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہو گا۔
قومی شاہینوں نے بلندپرواز کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ مقابلے سے پہلے ہلہ شیری دینے کے لیے قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پہنچے۔ فکسنگ سزا یافتہ محمد عامر 2010 کے بعد توجہ کا مرکز ہوں گے۔
وہاب ریاض بھی اِن ایکشن ہوں گے ۔ کپتان شاہد خان آفریدی قومی اسکواڈ کی جان ہوں گے۔ بیٹنگ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل دکھائیں گے اپنا کمال۔
ادھر میزبان کیویز کو اپنے میدان کا بڑا مان ہے۔ کہتے ہیں لنکنز کو ہرا کر مورال بلند اور جذبہ جوان ہے۔