پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

Pakistan

Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 17 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان سمیت کیویز نے بھی پہلے میچ کے شکست خوردہ سکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کیویز کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میچ کے فاتح سکواڈ میں سوائے زخمی احمد شہزاد کے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں احمد شہزاد کی جگہ توفیق عمر سے اننگز کا آغاز کرانے کا امکان ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں بولنگ ایکشن مشکوک قرار پانے والے محمد حفیظ بھی ٹیم میں شامل ہیں البتہ اگر وہ ہمسٹرنگ انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے تو دوسرے اوپنر شان مسعود ہو سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کامیابیاں سپن پچز کی مرہون منت نہیں بلکہ شاندار فتح ٹاپ بولرز کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب ناکامی کے باوجود کیوی کوچ نے پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ، کہتے ہیں شکست کا الزام صرف بولنگ کو دینا مناسب نہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان نے ٹیم کو تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا۔ کوچ نے ٹیم کو کنڈیشنز کے مطابق ہر شعبے میں اچھا پرفارم کرنے کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا معرکہ 17 نومبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔