پاکستان کا نیوزی لینڈ بورڈ کی مقامی ٹیم سے دوسرا پریکٹس میچ آج ہو گا

Pak vs New Zealand

Pak vs New Zealand

لنکون (جیوڈیسک) کیویز کے دیس میں قومی شاہین نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہو گا۔

افتتاحی پریکٹس ون ڈے میں پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست ہو گئی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی قومی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈیز کی سیریز اکتیس جنوری سے شروع ہو گی۔

جس کے بعد مصباح الیون ورلڈکپ میں شرکت کے لیے تیاریاں شروع کر دے گی۔