لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے لیے تیسرا سپنر کھلانا چاہئے تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی انجری دبئی ٹیسٹ سے دو تین دن پہلے پتا چل گئی تھی۔
منیجمنٹ کو ان کے متبادل عبدالرحمان یا رضا حسن کو ٹیسٹ میچ سے پہلے فورا طلب کر لینا چاہئے تھا۔ محسن حسن نے کہا کہ سب کو پتا ہے، نیوزی لینڈ سپنرز کے سامنے بہت کمزور ہے لیکن ٹیم منیجمنٹ نے اس پر توجہ نہیں دی، انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کپتان نے بھی ناقص فیلڈنگ کا شکوہ کیا ہے تو وہاں موجود کوچنگ سٹاف کیا کر رہا ہے۔