پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

Pakistan And New Zealand

Pakistan And New Zealand

دبئی (جیوڈیسک) قومی شاہینوں نے دوسرے ون ڈے میں بھی کیویز پر جھپٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ ایک صفر کی برتری کے ساتھ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کل میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیریز کے دوسرے معرکے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پہلے کے بعد دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پرعزم ہیں، کہتے ہیں کھلاڑی جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن بھی دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ پہلے ایک روزہ میچ میں مصباح الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 14 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔