ابوظہبی (جیوڈیسک) دو دو سے برابر ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے اِن ایکشن ہوں گی۔
کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پانچویں ون ڈے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آفریدی کا کہنا ہے تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے اور جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے۔
دوسری جانب کیوی قائد بھی پانچواں ون ڈے جیتنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ کہتے ہیں کہ چوتھے میچ کی فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔