پاکستان میں آئندہ حکومت کا امتحان تعلیم سے متعلق اقدامات ہوں گے، براون

Gordon Brown

Gordon Brown

لندن(جیوڈیسک)لندن سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے مشیربرائے گلوبل ایجوکیشن گورڈن براون کا کہنا ہے کہ پاکستانی میں اگلی منتخب حکومت کا اصل امتحان بچوں خصوصا لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیے جانے والے اخراجات اور اقدامات سے ہوگا۔

یہ بات انہوں نے لندن میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔گورڈن براون نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئندہ منتخب ہونے والی حکومت کا امتحان تعلیم کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے ہوگا۔