پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے، سیکریٹری دفاع

Asif Yasin

Asif Yasin

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خطے کے تمام اہم شراکت داروں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں، ہم عدم مداخلت کی پالیسی اور تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 13 واں ایشیائی سیکیورٹی سربراہ اجلاس سنگاپور میں شروع ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی آصف یاسین کر رہے ہیں، اجلاس میں 27 ممالک کے وفود شریک ہیں۔ پہلے روز وفود کے درمیان اہم علاقائی چیلنجز اور ایشوز پر دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

جن میں فوجی تعاون، علاقائی استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے کردار، کھلے سمندروں کے چیلنجز اور ایشیائی بحرالکاہل میں ماحولیاتی تبدیلی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے باعث بڑا نقصان ہوا، علاقائی امن و ہم آہنگی کا فروغ ہمارا اصولی موقف ہے۔