پاکستان کا شمالی وزیرستان میں حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں افغان علاقے سے دہشت گردوں کے حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 100 دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے خوست سے پاکستان کی حدود شمالی وزیرستان میں حملہ کیا تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے پسپا کردیا تاہم اس میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے جن کے ساتھی انہیں چھوڑ کو واپس افغانستان فرار ہوگئے۔