پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت

Drone Attacks

Drone Attacks

اسلام آباد (جیوڈیسک)پاکستان نے شمالی وزیرستان میں چودہ اپریل کو کیے گئے امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ملکی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر امریکہ سے بارہا ڈرون حملے روکنے کے لیے کہا ہے لیکن امریکا نے اس معاملے پر پاکستان کی ایک نہیں سنی۔