اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی ادارے کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل حد درجہ تحمل اور ذمہ دارنہ پالیسی پر مبنی ہے اور پاکستان کم سے کم جوہری صلاحیت رکھنے پر عمل پیرا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے متعدد تجاویز دیں لیکن بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ جوہری معاہدے کرنا خطے میں عدم توازن کا باعث ہے۔