پاکستان بحیثیت ایٹمی قوت مسلم دنیا کے لئے سرمایہ افتخار ہے: مدثر احمد شاہ

Lahore

Lahore

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان قائم مقام ناظم اعلیٰ مدثر احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحیثیت ایک ایٹمی قوت ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے۔ ایک جوہری طاقت ہونے کی وجہ سے عالم اسلام اس پر فخر کرتا ہے۔

یوم تکبیر اقوام عالم میں سر اونچا کر کے جینے کا پیغام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالجز میں سیمینار اور دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کا حصول پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، لوڈ شیڈنگ کے بحران پر ایٹمی توانائی کے استعمال کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

علاج کے مقاصد کے لئے بھی ملک میں اس کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ایٹم بم کے حصول کے بعد عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے کئی بار سوچتی ہیں ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد ، پشاور ،مظفرآباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز ، واک اور دعائیہ تقار یب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبہ اور طالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الے افراد نے شرکت کی۔