پاکستان اٹیمی طاقت ہے لیکن بد قسمتی سے ہم نے دنیا کے سامنے کشکول اٹھا رکھا ہے

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پاکستان اٹیمی طاقت ہے لیکن بد قسمتی سے ہم نے دنیا کے سامنے کشکول اٹھا رکھاہے، امریکی صدر براک اوبا نے پاکستان کو نظرانداز کرکے بھارت کو اہمیت دی اور کروڑوں روپوں کے سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بھارت کو سلامتی کونسل کامستقل رکن بنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ان خیالات کا اظہارسابق ایم این اے و چیئرمین انسانی حقوق برائے قائمہ کمیٹی و رہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے (ر) میجر احمد نواز ضلعی نائب صدر تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمہر ممتاز دولتانہ، ملک ثاقب سہیل ، میاں محمد عرفات، شیخ محمد اقبال، مظہر ١قبال چاند، میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ریاض فتیانہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدپیرمحل پہنچنے پر شاندار استقبال ، شہر بھر کو پاکستان تحریک انصاف کے پرچموں اور بینروں سے سجایا گیا۔

تھاریلی کے شرکاء نے پیرمحل بائی پاس سے ریاض فتیانہ کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینکڑوں کی تعداد کے جلوس میں انہیں پرانا واپڈا چوک، اللہ والاچوک، غوثیہ چوک سے سے ہوتی ہوئی عمرفاروق کالونی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء سے سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرمحل کی عوام نے آج عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

تمام پرانے ساتھیوں دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پیرمحل و تما م گائوںسے تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت یقینی بنائیں گے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پوری قوم کی آواز بن چکے ہیں۔ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کرپٹ افراد کا احتساب کرے گی اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ تصویر ہمراہ ہے۔

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News